جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اتھارٹی کے حکام نے اسرائیلیوں‌کے ساتھ ملاقاتیں ‌شروع کر دیں

ہفتہ 21-نومبر-2020

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور تمام روابط بحال کرنے کے اعلان کے بعد فریقین کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں ‌بتایا گیا ہے کہ جمعرات کے روز فسلطینی اتھارٹی کے حکام نے رام اللہ میں اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں سول اور سیکیورٹی امور سے متعلق باہمی تعاون بحال کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے مذہبی امورحسین الشیخ نے فلسطینی وفد کی قیادت کی جب کہ ملاقات کرنے والے اسرائیلی وفد کی قیادت فلسطینی اراضی میں حکومت کے رابطہ افسر کمیل ابو رکن نے کی۔
تاہم فلسطینی اتھارٹی یا اسرائیلی حکومت کی طرف سے اس ملاقات کی تصدیق یا تردید نہیں‌ کی گئی۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ فلسطینی اتھارٹی نے چھ ماہ قبل صہیونی ریاست کے ساتھ سیکیورٹی کوآرڈینیشن سمیت دیگر تمام نوعیت کے تعلقات عارضی طورپر توڑ دیے تھے۔

اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون اور روابط کی بحال پر فلسطینی قوتوں کی طرف سے رام اللہ اتھارٹی کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور اس اقدام کو فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خںجر گھونپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی