اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔
عبرانی اخبار ‘یدیعوت احرونوت’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوج نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں وسیع پیمانے پر جنگی مشقیں شروع کی ہیں۔
یہ مشقیں ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب دوسری طرف غزہ کی پٹی کی سرحد پر کشیدگی پائی جا رہی ہے اور اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر غزہ میں مزاحمتی ٹھکانوں پر بمباری کر رہی ہے۔
عسکری ماہرین کا خیال ہے کہ غزہ کے قریب فوجی مشقوں کا مقصد غزہ کی پٹی میں ممکنہ جنگ کے لیے فوج کو تیار کرنا اور کسی بھی جنگ کے لیے فوج کو تیار کرنا ہے۔