اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید 11 مریض ہلاک ہوئے جب کہ 832 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں کرونا پھیلنے کے بعد اب تک 3 لاکھ 31 ہزار 179 افراد اس وبا کا شکار ہوچکے ہیں جب کہ ہلاکتیں 2822 ہوگئی ہے۔
اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 9 ہزار 64 ہے جن میں سے 268 کی حالت خطرے میں اور 120 مصنوعی آکسیجن پر ہیں جو کسی بھی لمحے ہلاک ہوسکتے ہیں۔