جمعه 15/نوامبر/2024

عمر قید کا سزا یافتہ فلسطینی قیدی اسرائیلی جیل میں قید تنہائی کا شکار

اتوار 29-نومبر-2020

اسرائیلی جیل میں عمر قید کے تحت پابند سلاسل ایک فلسطینی شہری انس کمال المسالمہ گذشتہ ایک ہفتے سے قید تنہائی میں ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں اور اسیر کے اہل خانہ کی طرف سے بار بار اپیل کے باوجود صہیونی حکام نے ان کی قید تنہائی ختم نہیں کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران میڈیا دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے انس کمال المسالمہ ایک ہفتے سے زیادہ دونوں سے قید تنہائی میں ہیں۔ ان کے خاندان کو المسالمہ کی صحت کے بارے میں گہری تشویش ہے کیونکہ قید تنہائی میں ڈالے جانے سے قبل بھی ان کے ساتھ رابطہ نہیں تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے وجہ بتائے بغیر المسالمہ کو قید تنہائی میں ڈالا ہوا ہے جہاں ان کی جسمانی اور نفسیاتی مشکلات میں مزید اضافہ ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ 36 سالہ المسالمہ کا تعلق غرب اردن کے جنوی شہر الخلیل کے علاقے دورا سے ہے۔ اسے نو مارچ 2002ء کو حراست میں لیا گیا۔ اس وقت ان کی عمر صرف 17 سال تھی۔ اس پر اسرائیلی فوجیوں پر فائرنگ کرکے انہیں زخمی کرنے کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام میں انہیں سزا سنائی گئی ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی