چهارشنبه 30/آوریل/2025

سعودی عرب نے باضابطہ طور پر اسرائیل کے لیے فضائی حدود کھول دیں

منگل 1-دسمبر-2020

سعودی عرب کی حکومت نے کل سوموار کی شام باقاعدہ اور سرکاری طور پر اسرائیلی ہوائی جہازوں کو مملکت فضا سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے جازت ملنے کے بعد اسرائیل کی متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں کے لیے پروازوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں‌ بتایا ہے کہ آج منگل کے روز اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے دبئی کے لیے پرواز روانہ ہوگی جو سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزر کر امارات میں پہنچے گی۔

عبرانی اخبار کے مطابق امارات اور اسرائیل کے درمیان فضائی سروس کے باقاعدہ آغاز میں تاخیر سعودی عرب کی طرف سے اجازت ملنے کی وجہ سے تھی۔

سعودی عرب نے امریکی صدر کے مشیر جیرڈ کشنر اور مشرق  وسطیٰ‌کے لیے خصوصی مندوب آوی برکوفیٹچ کے دبائو کے بعد اسرائیل کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی