شنبه 10/می/2025

اسرائیلی حکمراں جماعت میں‌ پُھوٹ، نئے عام انتخابات کا امکان

جمعرات 3-دسمبر-2020

اسرائیل کے حکمراں اتحاد میں پیدا ہونے والےاختلافات کے بعد صہیونی حکومت کے خاتمے اور ملک میں کنیسٹ کے نئے انتخابات کی تیاری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے لیے ایوان میں پیش کردہ بل پر ا بتدائی رائے شماری کی۔ بل کے حق میں 61 اور مخالفت میں 54 ووٹ ڈالے گئے۔ بل پر مجموعی طورپر تین بار رائے شماری کی جائے گی اور اس کے بعد یہ بل نافذ العمل ہوگا۔
اسرائیلی حکومت نے تقریبا نصف ارکان نے موجودہ بحران پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور ملک میں نئے انتخابات کے حق میں رائے دی۔

خیال رہےکہ اسرائیل کی موجودہ حکمراں جماعت لیکوڈ اوراس کی اتحادی ‘ بلیو وائٹ’ پارٹی کے درمیان نئے مالی سال کے بجت اور کابینہ کی آئینی کمیٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

بلیو وائٹ پارٹی کے رہ نما اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے وزیراعظم نیتن یاھو پراقتدار سے چمٹے رہنے کا الزام عاید کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کو کرپشن کیسز میں بچانے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت عظمیٰ کے عہدے کا سہارا لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی