اسرائیلی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی ریاست کی معیشت کے لیے تباہ کن رہا ہے۔ رواں سال صہیونی ریاست کی مقامی پیداوار میں 11 اعشاریہ 1 فی صد کمی آئی۔
عبرانی نیوز ویب پورٹل ‘واللا’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے 12 ماہ کے دوران اسرائیل کی مقامی پیداوار میں11 اعشاریہ 1 فی صد کمی آئی۔ مجموعی طور پر یہ رقم 151 اعشاریہ 3 ارب شیکل ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو رواں سال مجموعی طور پر 1 کھرب 36 ارب 40 کروڑ شیکل کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔
اسرائیلی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020ء میں وزارت خزانہ نے 3 کھرب 75 ارب شیکل کی رقم صرف کی جو گذشتہ برس کی نسبت 22 اعشاریہ 2 فی صد زیادہ ہے۔