گذشتہ روز اقوام متحدہ کی تعلیمی سائنسی اور ثقافتی تنظیم "یونیسکو” نے متفقہ طور پر اور بغیر کسی ترمیم کے دو قراردادیں منظور کی گئیں۔ گذشتہ روز ‘یونیسکو’ میں منظور ہونے والی قرار دادوں میں مقبوضہ فلسطین اور ثقافتی اور تعلیمی ادارے کے عنوان سے قراردادیں منظور کی گئیں۔
فلسطینی وزیر برائے امور خارجہ انے بتایا کہ ‘یونیسکو’ میں فلسطین کی حمایت میں منظور ہونے والی قراردادیں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بیت المقدس کی فلسطینی ثقافتی اور تاریخی حقیقیت کو مسخ کرنے کی اسرائیلی سازشیں بری طرح ناکام ہوچکی ہیں۔
فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست نے فلسطین کی تاریخ اور ثقافت کو مسخ کرنے اور اس کی تاریخ پر ڈاکہ زنی کی کوئی کوشش باقی نہیں چھوڑی مگر یونیسکو میں منظور ہونے والی قرار دادوں نے فلسطینی قوم کے ثقافتی، تعلیمی اور تاریخی وتہذیبی حقوق کو ثابت کرتے ہوئے صہیونی ریاست کی دروغ گوئی کو مسترد کر دیا ہے۔