اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل منگل کے روز اسرائیل میں کرونا کے مزید 7 مریض ہلاک ہوگئے جب کہ 1837 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک روز میں کرونا کے نئے کیسز دو ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کل کیے گئے کرونا ٹیسٹوں میں مثبت ٹیسوں کا تناسب 2 اعشاریہ 8 فی صد تھا۔
اسرائیل میں گذشتہ مارچ سے اب تک کرونا کے 3 لاکھ 3 ہزار 347 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 2924 ہوگئی ہے۔
اسرائیل میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 13 ہزار 949ہے اور 315 مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے۔ ان میں سے ایک سو سات کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔