جمعه 15/نوامبر/2024

تل ابیب میں فدائی حملہ دو یہودی آباد کار ہلاک، تین زخمی

اتوار 4-اگست-2024

مقبوضہفلسطین کے وسطی علاقے تل ابیب میں ہولون کے مقام پر اتوار کی صبح چاقو سے حملے میں دو آباد کار ہلاکاور تین زخمی ہو گئے، جن کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے۔


قابضفوجی ریڈیو نے بتایا کہ ہولون میں ایک شخص نے اسرائیلیوں کے ایک گروپ پر حملہ کرکے ان میں سے 5 کو زخمی کر دیا، جن میں سے 2 کی ہسپتال میں موت واقع ہوگئی۔ زخمیوںمیں سے سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

ریڈیورپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حملہ آور کو فائرنگ کرکے شدید زخمیکردیا ہے اوراسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 

اسرائیلیپولیس کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ہولون آپریشن کرنے والے فلسطینی کی شناخت عمارعودہ کے نام سے کی گئی ہے جو سلفیت کا رہائشی تھا ۔ وہ بغیر اجازت کے “اسرائیل”(مقبوضہ فلسطین) میں داخل ہوا تھا اور اسے شدید زخمی حالت میں علاج کے لیے ہسپتالمنتقل کیا گیا تھا۔ آپریشن میں حصہ لینے والے دوسرےمزاحمت کار کا تعاقب کیا جا رہاہے۔

 

عبرانیاخبار ’معاریو‘ کے مطابق یہ حملہ دوہری فائرنگ اور چاقو سے کیا گیا جس کے نتیجے میںکئی افراد زخمی ہوئے جن میں سے بیشتر کی حالت نازک اور شدید ہے۔

 

عبرانیمیڈیا کے مطابق یہ کارروائی کئی مقامات پر کی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی