اسرائیل کی ایک فوجی عدالت نے زیرحراست ایک فلسطینی رہ نما ادھم رفیق شواھنہ کو تین ماہ کی انتظامی قید کی سزا سنائی ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر کے اہل خانہ کے ایک ذریعے نے بتایا کہ قابض حکام کی طرف سے شواھنہ کو تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے اور کہا ہے کہ انہیں یکم مارچ 20121ء کو رہا کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے شواھنہ کو 4 جون 2020ء کو حراست میں لیا تھا۔ انہیں مسلسل دو بار انتظامی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسرائیل کی فوجی عدالت عوفر کی طرف سے شواھنہ کو گذشتہ برس مارچ میں بھی انتظامی قید کی سزا سنائی گئی گئی تھی ۔ اس سے قبل وہ 15 سال تک صہیونی ریاست کی زندانوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔