اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید دو مریض دم توڑ گئے جب کہ 1828 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کےدوران صہیونی ریاست میں کرونا کے مزید دو مریض ہلاک ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد دو ہزار 934 ہوگئی ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران کرونا کے نئے کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 6 فیصد رہی۔
صہیونی ریاست میں مجموعی طورپر تین لاکھ 51 ہزار سے زاید کرونا کیسز کا اندراج کیا جا چکا ہے۔
اس وقت صہیونی ریاست میں کرونا کے 15 ہزار 716 ایکٹو کیسز ہیں جب کہ 318 کی زندگی خطرے میں ہے اور 100 وینٹی لینٹر پر ہیں۔