جمعه 15/نوامبر/2024

عوامی محاذ کا اوسلو معاہدے سمیت تمام سمجھوتے ختم کرنے کا مطالبہ

اتوار 13-دسمبر-2020

عوام محاذ برائے آزادی فلسطین کی طرف سے فلسطینی اتھارٹی سے پرزور مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ سنہ 1993ء میں طے پائے ‘اوسلو’ معاہدے سمیت صہیونی ریاست کے ساتھ طے پانے والے تمام معاہدے منسوخ کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق عوامی محاذ نے جماعت کے 53 ویں یوم تاسیس پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قریبا تین عشروں پر محیط مذاکرات کا ڈھونگ بری طرح ناکام رہا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات، سمجھوتے اور مذاکرات بلا جواز ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی امریکا اور اسرائیل کے دبائو سے نکل کرقومی مفاہمت اور مصالحت کی طرف واپس آنا ہوگا۔

عوامی محاذ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کو اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے بجائے فلسطینی دھڑوں کے ساتھ بات چیت شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

عوامی محاذ نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم کرنے پر زور دیا۔ بیان میں عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے اعلانات کی بھی شدید مذمت کی۔

مختصر لنک:

کاپی