دنیا بھر میں کرونا کی وبا میں تیزی کے ساتھ اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ کرونا کی وبا پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ’ ورلڈ میٹر’ کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر پوری دنیا میں 7 کروڑ 21 لاکھ 9 ہزار 884 افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ امریکا میں کرونا سے 3 لاکھ ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ بھارت میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تک جا پہنچی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 54 کروڑ 92 ہزار 871 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ جب کہ اموات کی تعداد 26 لاکھ 11 ہزار 637 ہوچکی ہے۔
امریکا میں کرونا کے سب سے زیادہ مریض سامنے آئے ہیں۔ کرونا کے متاثرین کے اعتبار سے امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں ایک کروڑ 62 95 ہزار 714افراد کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ جب کہ اموات کی تعداد تین لاکھ 20 ہزار 762 ہوگئی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے فائزر کمپنی کی تیار کردہ کرونا ویکسین کا استعمال شروع کرنے کی اجازت ے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ویکسین تمام امریکیوں کے لیے مفت ہوگی۔
کینیڈا اور میکسیکو 21 جنوری 2021ء تک امریکا کے ساتھ اپنی سرحدیں سیل کررہے ہیں۔
ادھر بھارت میں کرونا کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ کے قریب جا پہنچی ہے۔ بھارت میں اب تک کرونا کے 98 لکھ 57 ہزار 380 مریض سامنے آچکے ہیں جب کہ اموات کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار 55 ہوچکی ہے۔
