اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس’ کے پارلیمانی لیڈر اور سابق فلسطینی وزیر خارجہ محمود الزھار نے کہا ہے کہ فلسطینی قوتوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی حماس کا فیصلہ ہے مگر یہ اسرائیل کے ساتھ فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی تعاون کے جاری رہتے ہوئے آگے نہیں بڑھ سکتا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق موجودہ لمحے میں اسرائیلی ریاست کی جارحیت اور مظالم کے باوجود فلسطینیوں کےدرمیان مصالحت ہماری پہلی ترجیح ہے۔ مگر فلسطینی اتھارٹی کو فلسطینی قوتوں کے درمیان مفاہمت اور اسرائیل میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔
مرکز اطلاعات فلسطین سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ ہم اپنی قوم اور وطن کے دفاع، مستقبل اور آزادی کے لیے کوشاںہیں۔ ہمیں قومی مفاہمت کا عمل آگے بڑھانا ہے مگر ایسا اس وقت تک ممکن نہیں جب تک فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم نہیں کر دیتی۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ میں نے پچھلی حکومت میں فلسطینی وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں تو میں نے کئی ملکوں کا دورہ کیا۔