جمعه 15/نوامبر/2024

اردن کی یہودی کالونیوں کوآئینی شکل دینےکی اسرائیلی قانون کی شدید مذمت

جمعہ 18-دسمبر-2020

اُردن کی حکومت نے  اسرائیل کے ایک نام نہاد قانون کی منظوری کی شدید مذمت کی ہے جس میں یہودی آباد کاروں کی طرف سے غیرقانونی طورپر تعمیر کی گئی کالونیوں کو آئینی شکل دینے کی مذموم کوشش  کی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ علی الفائز نے ایک بیان میں کہا کہ غرب اردن اور القدس میں‌غیرقانونی طریقے سے تعمیر کی گئی کالونیوں‌ کو سند جواز فراہم کرنے کا اعلان بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قرارداد 2334 سمیت دیگر تمام قراردادوں کی کھلای خلاف ورزی ہے۔

انہوں‌نے کہا کہ فلسطینیوں‌کی نجی اراضی پر غاصبانہ قبضے کے بعد تعمیر کی گئی کالونیوں کو سند جواز فراہم کرنا ناقابل قبول ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ریاست کی طرف سے یہودی کالونیوں میں توسیع، غاصبانہ قبضے کی پالیسی، فلسطینیوں کو زبردستی ھجرت پرمجبور کرنے، یک طرف اقدامات اور دو ریاستی حل کی کوششوں میں تعاون نہ کرنے پر اردن کو گہری تشویش ہے۔ اردن کی حکومت اسرائیلی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کے تحت دو ریاستی حل کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے۔

علی الفائز نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی روکنے کے لیے اسرائیل پر دبائو ڈالے اوراپنی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی ذمہ داریاں پوری کرے۔

مختصر لنک:

کاپی