فلسطین کے تعلق رکھنے والے ایک شہری سام رسول نے کہا ہے کہ اس نے آئندہ سال ورجینیا ریاست میں ڈپٹی گورنر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق 39 سالہ سام رسول کا کہنا ہے کہ اس نے ورجینیا کی ڈپٹی گورنرشپ،پراسیکیوٹر جنرل، گورنر اور مندوبین کی ایک سو سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
امریکی ریاست ورجینیا میں انتخابی دوڑ میں شامل ہونے والے فلسطینی سام رسول کا تعلق غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ البیرہ سے ہے اور وہ 2014ء سے امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے ایوان نمائندگان کے رکن ہیں۔
انہوںنے ورجینیا میںانتخابات میں حصہ لینے کے لیے مقامی شہریوں، عرب اور فلسطینی برادری سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے رابطے کیے ہیں۔