فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں اور سیاسی قیدیوں کےاہل خانہ پر مشتمل کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کے ہاتھوں نومبر میں انسانی حقوق کی 189 پامالیاں کی گئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں نومبر میں روز مرہ کی بنیاد پر شہریوں کی پکڑ دھکڑ، تشدد، اغوا، قید، جرمانے اور دیگر واقعات کا ارتکاب کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی طرف سے شہریوں کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔
عباس ملیشیا کی طرف سے شہروں، دیہات اور پناہ گزین کیمپوں میں گھس کر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران معزز شہریوں، خواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا نے مجموعی طور پر نومبر میں 189 خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا۔ سا دوران 41 شہریوں کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ 32 فلسطینیوں کوتوہین آمیز طریقے سے طلب کیا گیا۔ 24 بار گھروں اور کام کے مراکز پرچھاپے مارے گئے۔ 24 بار احتجاجی ریلیوں کو کچلا گیا۔ چار بار سیاسی قیدیوں کا ظالمانہ ٹرائل کیا گیا۔ جب کہ ایک شہری کو دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔