اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے ریکارڈ کیسز کا اندراج کیا گیا ہے۔
اسرائیلی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران صہیونی ریاست میں کرونا کے 3594 کیسز کا اندراج کیا گیا۔ یہ تعداد رواں سال اکتوبر میں سامنے والے کیسز کے اعتبار سے سب سے زیادہ ہے۔
اسرائیلی ریاست کی وزارت صحت کے مطابق صہیونی ریاست میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 27 ہزار 628 ہے۔
رواں سال مارچ کے بعد اب تک اسرائیل میں کرونا کے کل کیسز3 لاکھ 80 ہزار 95 ہوگئی ہے۔
اسرائیل میں اس وقت کرونا کے 857 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں 472 کی حالت خطرے میں ہے اور 119 وینٹی لیٹر پر ہیں جب کہ مجموعی اموات 3111 ہو گئی ہے۔