چهارشنبه 30/آوریل/2025

الجزائر اور تونس نے اسرائیل جانے والے طیارے کو گذرنے سے روک دیا

جمعرات 24-دسمبر-2020

افریقی ملکوں تونس اور الجزائر کے ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ منگل کے روزاسرائیل سے مراکش کے لیے روانہ ہونے والے اسرائیلی ہوائی جہاز نے الجزائر اور تونس سے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ان دونوں ملکوں نے  اسرائیل کی ‘ایل وائی 555’ کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ دونوں ملکوں‌کی جانب سے اجازت نہ ملنے کےبعد اسرائیلی طیارے کو اپنا راستہ تبدیل کرنا پڑا۔

تونس کے ‘نسمہ’ ٹی وی چینل نے بتایا کہ تونس اور الجزائر کی طرف سے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ ملنے پر اسرائیلی ہوائی جہاز بحیرہ روم سے گذر کریونان، اسپین اور اٹلی کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے  مراکش کے دارالحکومت رباط پہنچا۔

خیال رہے کہ گذشتہ منگل کو اسرائیل کے بن گوریون ہوائی اڈے سے امریکی اور اسرائیلی وفود کو لے کر اسرائیل کی پہلی دوستی پرواز مراکش کے لیے روانہ ہوئی۔ ہوائی جہاز میں امریکی صدر ٹرمپ کے مشیر اور ان کے داماد جیرڈ کشنر بھی موجود تھے۔

مختصر لنک:

کاپی