فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں کرونا کے مزید 12 مریض دم توڑ گئے جب کہ 867 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔
وزارت صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران غزہ میں 2530 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیے گئے۔ ان میں سے 867 کی رپورٹس مثبت آئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں کرونا کے 12 مریض دم توڑ گئے جب کہ 580 صحت یاب ہوئے ہیں۔
غزہ کی پٹی میں گذشتہ مارچ سے اب تک کرونا کے کل 35ہزار 257 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان میں سے فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 849 ہے جب کہ 25 ہزار113 صحت یاب ہوئے ہیں۔ اموات کی تعداد 295 ہوگئی ہے۔