قابض صہیونی ریاست کی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھںٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید چار ہزار کیسز کی کی تصدیق کی گئی۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران ایک ہی روز میں 3958 نئے مریضوں کی تصدیق کی گئی جب کہ اموات کی تعداد 3171 ہوگئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزارت صحت کے ریکارڈ میں 506 مریضوں کی زندگی خطرے میں ہے جب کہ 128 وینٹی لیٹر پر ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی ریاست میں کرونا ویکسین لگائے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 74 ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ اب تک مجموعی طور پر دو لاکھ 10 ہزار افراد کو کرونا کی ویکسین لگائی گئی ہے۔