امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مراکش کے متنازع علاقے مغربی صحارا میں اپنا قونصل خانہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹویٹر پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مجھے یہ کہتے ہوئےخوش ہو رہی ہے کہ ہم جلد ہی مغربی صحارا میں قونصل خانہ قائم کریں گے جہاں ہم جلد از جلد اپنی ورچوئل موجودگی کو یقینی بنائیں گے۔
مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ہم خطے کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں خطے کے ممالک کو شامل کرے گا۔ خیال رہے کہ 10 دسمبر کو مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی امریکا نے مغربی صحارا کے متنازع علاقے پر مراکش کی خود مختاری تسلیم کرلی تھی۔