جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جلادوں کی فلسطینی قیدیوں‌ پر سختیوں کا ایک اور سال بیت گیا

اتوار 27-دسمبر-2020

اسرائیلی زندانوں‌میں غیرانسانی ماحول میں قید ہزاروں فلسطینیوں پر سال 2020ء کے 365 دن بھی گذر گئے۔ رواں سال کے دوران بھی ماضی کی طرح قابض صہیونی حکام کی طرف سے قیدیوں کے حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری رہا۔

فلسطینی اسیران کے امور کے ماہرین نے مرکزاطلاعات فلسطین سےبات کرتے ہوئے بتایا کہ سال 2020ء ماضی کے برسوں کی نسبت فلسطینی اسیران کے لیے زیادہ بھاری اور مشکل ثابت ہوا ہے۔ سال 2020ء میں قیدیوں کو قید، غاصبانہ قبضے اور کونا کی وبا جیسے تین طرح کے ظلم سہنا پڑے۔  امسال 4 فلسطینی اسیران اسرائیلی زندانوں میں تشدد اور دیگر مکروہ حربوں کے استعمال کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

سابق فلسطینی اسیر عامر ابو سرحان کا کہنا ہے کہ میرا ایمان ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل میرے بہن بھائی اور بزرگ جلد رہائی کی منزل سے ہم کنار ہوں گے۔

 

مختصر لنک:

کاپی