فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 21 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1306 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ کرونا کی وبا شروع ہونے سے اب تک فلسطینی علاقوں میں کل 1364 اموات ہوئی ہیں۔
می کیلہ نے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 422 ہوگئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1400 شہری صحت یاب ہوگئے۔ مجموعی طور پر اب تک صحت یاب ہونے والے شہریوںکی تعداد 1 لاکھ 19 ہزار 938 ہوگئی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران الخلیل میں 2، جنین میں 2، قلقیلیہ میں 1، نابلس میں 2، بیت لحم میں 3، غزہ کی پٹی میں 7 اور القدس شہر میں 4 فلسطینی کرونا سے دم توڑ گئے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران سلفیت میں 30 ، الخلیل میں 43 ، اریحا میں 5، طولکرم میں 61، طوباس میں 15، جنین میں 127، قلقیلیہ میں 16 ، نابلس میں 68 ، بیت لحم میں 47، رام اللہ میں 103،القدس کے اطراف میں 65 ، غزہ کی پٹی میں 728 اور القدس شہر میں 294 فلسطینی کرونا کا شکار ہوئے۔ جب کہ غزہ میں 792 فلسطینی شہری کرونا کا شکار ہوئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غرب اردن میں 9 اور غزہ کی پٹی میں 12 فلسطینی کرونا سے فوت ہوئے۔