چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی شہری اسرائیلی زندان میں اسیری کے17 ویں سال میں داخل

جمعرات 31-دسمبر-2020

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی سعید درویش عمران اپنی اسیری کے 16 سال مکمل کرنے کے بعد قید کے 17 ویں سال میں داخل ہوگیا ہے۔ 41 سالہ اسیر عمران کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب مشرقی قصبے سیر سے ہے۔

کلب برائے اسیران کے جنین کے ڈائریکٹر منتصر سمور نے ایک بیان میں‌بتایا کہ اسیر عمران کو 30 دسمبر 2004ء کو گرفتار کیا گیا۔ اسے 23 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسیر عمران کی اہلیہ پانچ سال قبل انتقال کر گئی تھیں۔

مختصر لنک:

کاپی