قابض صہیونی فوج نے بیت المقدس کے محکمہ اوقاف کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ممتاز مذہبی رہ نما الشیخ ناجح بکیرات کو 24 گھنٹے میں دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ قبل ازیں انہیں گرفتار کرکے کئی گھنٹے تک حبس بے جا میں رکھا گیا تھا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ الشیخ ناجح بکیرات کو اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں صور باھر کے مقام پر واقع ان کے گھر سے حراست میں لیا۔ ان پر الزام عاید کیاگیا ہے کہ وہ 19 سال کے بعد اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے اپنے بیٹے کی رہائی کا جشن منانے کے لیے اپنے گھر پر لوگوں کا اجتماع منعقد کررہے ہیں۔
قبل ازیں الشیخ ناجح بکیرات اور ان کے رہائی پانے والے بیٹے مالک بکیرات کو حراست میں لینے کے بعد مغربی بیت المقدس میں مسکوبیہ حراستی مرکز منتقل کردیا تھا۔
جمعرات کی شام الشیخ ناجح بکیرات کی گرفتاری کے کئی گھنٹے بعد انہیں رہا کردیا تھا تاہم آج جمعہ کو انہیں دوبارہ ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا۔
القدس کےڈپٹی ڈائریکٹربرائےاسلامی اوقاف الشیخ ناجح بکیرات دوبارہ گرفتار
جمعہ 1-جنوری-2021
مختصر لنک: