پنج شنبه 01/می/2025

غزہ میں بے روزگار افراد کے لیے 1450 نوکریوں کا اعلان

بدھ 6-جنوری-2021

فلسطینی وزارت برائے لیبر نے غزہ کی پٹی میں بے روزگار افرادکے لیے ایک بڑا اعلان کیا ہے جس میں رواں سال کے دوران سرکاری اداروں بالخصوص وزارت صحت میں 1450 نئی ملازمتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزارت لیبرکی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت میں 530 افراد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات میں  370، وزارت زراعت میں 300 اور وزارت تعلیم میں 243 ملازمتیں فراہم کی جائیں گی۔

ابتدائی طور پریہ ملازمتیں عارضی اور کنٹریکٹ پر ہوں گی۔ انہیں چھ سے 11 ماہ تک کے کنٹریکٹ پررکھا جائے گا اور انہیں ماہانہ 350 سے 800 ڈالر تک تنخواہ دی جائےگی۔

خیال رہے کہ فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں بے روز گار افراد کی تعداد دو لاکھ سے زاید ہے۔ ان میں سے بیشتر غزہ جامعات کے نئے فارغ التحصیل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی