قابض صہیونی حکام نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ کے مشرق میں ایک ہزار دونم سے زاید فلسطینی اراضی پرقبضے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔۔ مشرقی قلقیلیہ شہر میں آنے والی فلسطینی اراضی کو ‘الفیہ مناشیہ’ نامی یہودی کالونی کی توسیع کے لیے استعمال کیا جائےگا۔
فلسطین کی قلقیلیہ گورنری کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے عزون، کفر ثلث، النبی الیاس اور دیگر مقامات کی مجموعی طور پر ایک ہزار 8 دونم اراضی پرقبضے کی منظوری دی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تازہ منصوبہ گذشتہ سال جنوری میں منظور کیا گیا جس میں ‘وادی عسلہ’، ظہر مناف، قطاین پہاڑیوں اور المنافس میں 1406 دونم اراضی کی منظوری دی گئی تھی۔
گذشتہ برس اسرائیل نے شاہراہ 55 کی توسیع، الفیہ منشیہ یہودی کالونی میں توسیع اور دیگر کالونیوں میں توسیع کی غرض سے کی غرض سے سیکڑوں دونم فلسطینی اراضی غصب کرنے کی منظوری دی تھی۔
اسرائیل نے غرب اردن میں 1008 دونم فلسطینی ارضی پرقبضے کی منظوری دےدی
جمعرات 7-جنوری-2021
مختصر لنک: