شنبه 16/نوامبر/2024

متحدہ عرب امارات کی طرف سے غزہ کی پٹی کو طبی سامان اور ادویات کا تحفہ

پیر 11-جنوری-2021

متحدہ عرب امارات کی جانب سے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی کے لیے طبی سامان اور ادویات پر مشتمل امدادی قافلہ بھیجا ہے جو گذشتہ روز مصر کے راستے سے رفح کراسنگ عبور کرکے غزہ داخل ہوا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امدادی قافلے میں آکسیجن پلانٹ، وینٹی لیٹر، دیگر طبی آلات اور ادویات شامل ہیں۔ یہ امدادی سامان غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ کے حکام کے حوالے کیا گیا۔

فلسطینی رکن پارلیمنٹ اشرف جمعہ نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایک ماہ کےدوران غزہ کی پٹی کے لیےیہ اپنی نوعیت کا دوسرا قافلہ ہیں۔

انہوں‌نے بتایا کہ امارات کی طرف سے فراہم کردہ طبی سامان میں طبی مقاصد کے لیے آکسیجن کی تیاری کا پلانٹ شامل ہے جو موجودہ کرونا کی وبا کے دوران فلسطینیوں‌کو درپیش مشکلات کے دوران اہم ترین ہے۔ اس سے غزہ کی پٹی میں کرونا مریضوں کے علاج میں مدد ملے گی۔

امارات کی طرف سے فراہم کردہ امدادی طبی سامان اور آکسیجن پلانٹ غزہ کی پٹی میں یورپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس آکسیجن پلانٹ سے 25 مریضوں کے لیے آکسیجن کی تیاری میں مدد ملے گی۔

 

مختصر لنک:

کاپی