شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی شہری اسرائیلی زندان میں ایک ماہ سے قید تنہائی میں!

منگل 12-جنوری-2021

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی شہری عمر فہمی خرواط مسلسل ایک ماہ سے ‘ھشارون’ نامی ایک قید خانے میں قید تنہائی میں بند ہے۔

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں‌کہا گیا ہے کہ اسیر خروواط کو پہلے  بھی مسلسل 8 ماہ تک قید تنہائی میں رکھا گیا تھا۔ قید تنہائی ختم ہونے کے 20 دنوں‌کے بعد انہیں دوبارہ قید تنہائی میں ڈالا گیا ہے۔

مارچ 2020ء میں تحریک فتح کے چار رہ نمائوں کو اسرائیلی زندانوں میں قید تنہائی میں ڈالا گیا۔ ان میں حاتم القواسمہ، اسامہ اسعید، ابراہیم عبدالحی اور فہمی خرواط شامل ہیں۔

اسیر خرواط کو اسرائیلی فوج نے پہلے ریمون جیل میں قید تنہائی میں رکھا جس کے بعد انہیں ایالون الرملہ جیل میں ڈال دیا گیا۔ وہاں سے مجد قید خانے میں اور وہاں سے شطہ جیل میں رکھا گیا۔ اس وقت وہ ہشارون جیل میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ 49 سالہ خرواط کا تعلق غرب اردن کے شہر الخلیل سے ہے اور وہ 2002ء سے اسرائیلی زندانوں میں قید ہیں۔ انہیں چار بار عمر قید کی سزا کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی