پنج شنبه 08/می/2025

اسرائیلی آرمی چیف پر فوج کی ساکھ کو ٹھیس پہنچانے کا الزام

بدھ 13-جنوری-2021

اسرائیل ڈیموکریسی انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری سالانہ ڈیموکریسی انڈیکس سروے میں اسرائیلی فوج اسرائیلی اداروں میں سب سے زیادہ اعتماد حاصل  رہا ہے۔ تاہم انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ گذشتہ روز شائع ہونے والے "ڈیموکریسی انڈیکس” میں کہا گیا ہے کہ موجودہ آرمی چیف نے آوی کوچاوی کی وجہ سے عوام کا فوج پر اعتماد کم ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ برس عوام کا فوج پر اعتماد 90 فی صد تھا جب کہ رواں تازہ اعدادو شمار میں‌بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی وجہ سے سنہ 2008ء کے بعد پہلی بار عوام کا فوج پر اعتماد 80 فی صد پر آگیا ہے۔

منگل کو اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف  آوی کوچاوی کے خلاف الزامات عائد کیے گئے وہ عوام میں‌فوج کی ساکھ کم کرنے کا باعث بنے ہیں۔

عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت کے عسکری نامہ نگار’یوسی یہوسوہا’ نے کہا کہ کوچاوی کو ایک سے زیادہ اشارے ملے کہ وہ فوج اور معاشرے کے مابین تعلقات میں  زیادہ مصروف نہیں ہیں۔ یہ کہ وہ ایسے سنگین معاملات سے نمٹنے میں غلط تھے جس کی وجہ سے اسرائیلی فوج کی شبہہ کو زبردست نقصان پہنچا اور اس پرعوامی اعتماد کا کھو گیا۔

مختصر لنک:

کاپی