اسرائیل کے عبرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فوجی افسر کی لاش جھاڑیوں سے ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد آبادی سے دور ویران علاقے میں پھینک دیا تھا۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ’سروگیم’ کے مطابق فوجی افسر ‘آوی ہرلو’ کو نامعلوم افراد نے قتل کرنے کے بعد جھاڑیوں میں پھینک دیا تھا۔ گذشتہ روز لاپتا ہونے کے بعد فوجی افسر کو تلاش کیا گیا تو جھاڑیوں سے اس کی لاش ملی۔ فوج نے اپنے افسر کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم قتل کی وجوہات سامنے نہیںآئیں۔