قابض اسرائیلی فوج نے کل بدھ کے روز لبنان سے متصل شمالی سرحد سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ یہ گرفتاری مزارع شعبا کے علاقے سے کی گئی ہے۔
عبرانی اخبار’معاریو’ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے جس شخص کو گرفتار کیا ہے وہ بکریوں کا چرواہا ہے۔ اسے گھات لگا کر گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ چرواہا حزب اللہ کا سہولت کار ہے۔ اسے تفتیش کے لیے خفیہ ادارے ‘شاباک’ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔