چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی جیل میں کرونا کا شکار فلسطینی قیدی ‘آئی سی یو’ منتقل

جمعرات 14-جنوری-2021

اسرائیلی جیل میں قید 45 سالہ فلسطینی باسل عجاج کرونا کا شکار ہونے کے بعد تشویشناک ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

کلب برائے اسیران کے مطابق اسیر عجاج کو گذشتہ روز اسرائیل کے ‘سوروکا’ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا گیا۔ اسپتال منتقل کئے جانے کے بعد مریض اسیر کی صحت کے بارے میں مزید معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

خیال رہے کہ باسل عجاج کو اسرائیلی فوج نے 2002ء کو حراست میں لیا اور اسے ایک بار عمرقید اور 40 سال اضافی قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق کرونا کا شکار ہونے والا فلسطینی اسرائیلی جیل انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا شکار ہوا ہے۔ کرونا کی وبا سے متاثر ہونے کے باوجود اسے کئی ہفتے تک کسی قسم کی طبی امداد فراہم نہیں‌ کی گئی۔

اسرائیل میں اس وقت کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 191 تک جا پہنچی ہے۔ ان میں سے 90 مریض ریمون جیل میں قید ہیں۔ 43 مریض دیگر امراض کا شکار ہیں۔چار مریضوں کی عمر 60 سال سے زیادہ ہے۔

 

مختصر لنک:

کاپی