اسرائیل کے بدنام زمانہ صحرائی عقوبت خانے’ النقب’ میں مزید 15 فلسطینی کرونا کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اس جیل میںمجموعی طور پر کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تعداد 59 ہو گئی ہے۔
فلسطینی اسیران میڈیا سینٹرکی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میںکہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں مجموعی طور اب تک 246 فلسطینی کرونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ ان میں مریض، بزرگ اور خواتین بھی شامل ہیں۔
اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق جزیرہ النقب النقب جیل کے وارڈ 3،4 اور 10 میں مزید 15 فلسطینی قیدیوںکے کرونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر کے مطابق اسرائیلی جیل النقب میں کرونا کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 59 وگئی ہے۔
اسیران میڈیا سینٹر نے خبردار کیا ہے کہ ریمون جیل کے وارڈ 8 میں متعدد افراد کے کرونا کا شکار ہونے کا خدشہ ہے۔ اس وارڈ کو سیل کردیا گیا ہے۔
ادھر فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں فلسطینیوں کا کرونا کا شکار ہونا باعث تشویش ہے۔ امور اسیران کا کہنا ہے کہ صہیونی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کا وبا کا شکار ہونا اسرائیلی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا واضح ثبوت ہے۔