کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی جیل میں قید 35 سالہ فلسطینی مہر عیاد کا اسرائیل کے ‘شعارزیدک’ اسپتال میں دل کا آپریشن کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر عیاد کو چند روز قبل دل میں تکلیف کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی حکام نے شدید بیمار فلسطینی قیدی کے علاج کے لیے عالمی اور فلسطینی دبائو کے بعد آپریشن کا فیصلہ کیا۔ عیاد سنہ 2009ء سے پابند سلاسل ہے اور اسے ساڑھے 15 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
اسیر عیاد کو حال ہی میں صحرائی جیل النقب سے وہاں منتقل کیا گیا تھا۔