شنبه 03/می/2025

لبنان کا سرحدی خلاف ورزیوں پر اسرائیل سے احتجاج

منگل 19-جنوری-2021

لبنان کی حکومت نے اسرائیل کی طرف سے خود مختاری کی بار بار خلاف ورزیوں پر صہیونی ریاست سے احتجاج کیا ہے۔

لبنان کی قائم مقام وزیر دفاع زینہ عکر نے لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج یونیفیل کے کمانڈر جنرل اسٹیفانو ڈیل کول سے ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے لبنان کی سرحدی خلاف ورزیوں اور باربار لبنان کی فضائی حدود کی پامالی پر احتجاج کیا۔
وزیر دفاع زینہ عکر نے سرحد کے قریب سے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک چرواہے کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور اسے اسرائیل کی لبنان کی حدود میں گھسنے اور لبنانی خود مختاری کی خلاف ورزی قرا دیا۔ انہوں‌ نے یرغمال بنائے گئے لبنانی شہر حسن زھرہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

زینہ عکر نے کہا کہ اسرائیلی ریاست ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت لبنان کی فضائی، بری اور بحری حدود کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ یہ خلاف ورزیاں اقوام متحدہ کی قرار دار 1701 کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

 

مختصر لنک:

کاپی