چهارشنبه 14/می/2025

فلسطینی مزاحمت کا صہیونی جرائم کا منہ توڑ جواب ، عسقلان، اسدود اور غزہ کے اطراف میں راکٹوں کی بارش

بدھ 14-مئی-2025

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینی عوام پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم کے جواب میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ "سرایا القدس” نے منگل کی شام عسقلان، اسدود اور غلافِ غزہ کی صہیونی بستیاں راکٹوں سے نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

سرایا القدس کے راکٹ یونٹ نے اسدود، عسقلان، سدیروت اور شمالی غلافِ غزہ کی کئی صہیونی آبادیوں پر بھرپور راکٹ حملے کیے، جو فلسطینیوں کے خلاف جاری صہیونی نسل کشی کا جواب تھے۔

سرایا القدس کا کہنا تھا کہ یہ حملے قابض اسرائیل کی جانب سے ہمارے نہتے شہریوں پر کیے گئے قتلِ عام کا ردعمل ہیں۔

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغے گئے تین راکٹوں میں سے دو کو اس کی دفاعی سسٹم نے روکا، جبکہ تیسرا ایک کھلی جگہ پر گرا۔

اسرائیلی داخلی محاذ نے تصدیق کی ہے کہ عسقلان، نیر عام، ایفیہم اور سدیروت کے علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے، جو کہ غلافِ غزہ کے شمالی حصے میں واقع ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی