چهارشنبه 14/می/2025

یہودیوں کا مسجد اقصیٰ میں جانور قربان کرنے کی کوشش کرنا کھلی اشتعال انگیزی ہے: علماء

بدھ 14-مئی-2025

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینی علماء کی تنظیم "ہیئہ علماء فلسطين” نے قابض اسرائیلیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں جانور کی قربانی کی کوشش کو قبلہ اول کی کھلی توہین قرار دیا ہے۔

ایک بیان میں علما نے کہا ہےکہ ایک انتہاپسند یہودی نے قربانی کا جانور پلاسٹک بیگ میں چھپا کر باب الغوانمہ کے راستے مسجد میں داخل کرنے کی کوشش کی، جو شدید اشتعال انگیز اور قابل مذمت عمل ہے۔

علماء نے فلسطینیوں سے اپیل کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کی مسلسل حاضری کو یقینی بنائیں اور اس سنگین جرم کے خلاف زیادہ سے زیادہ احتجاجی سرگرمیاں انجام دیں۔

بیان میں عرب اور مسلم دنیا سے فوری مداخلت اور مسجد اقصیٰ کی حفاظت کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی