چهارشنبه 14/می/2025

"اسرائیل نے غزہ کو مقامی آبادی اور ان کی مدد کرنے والوں کا اجتماعی قبرستان بنا دیا ہےَ”

بدھ 14-مئی-2025

مرکز اطلاعات فلسطین

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم "ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈرز” نے خبردار کیا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کو نہ صرف فلسطینیوں بلکہ ان کی مدد کرنے والوں کے لیے بھی اجتماعی قبرستان میں تبدیل کر رہا ہے۔

تنظیم کی ایمرجنسی ڈائریکٹر کلیر نیکولیہ نے کہا کہ عالمی عدالتِ انصاف کی کارروائی میں وقت لگے گا، جبکہ غزہ کے باسیوں کے پاس وقت نہیں بچا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل امداد اور خوراک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے جو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل نے 2 مارچ سے امداد کی مکمل بندش کر کے انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔ یہ نہ صرف امدادی کارکنوں کے کام میں رکاوٹ ہے، بلکہ عام شہریوں کی زندگیوں کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ فوری طور پر دباؤ ڈال کر امداد کی راہ کھلوائے، تاکہ مزید جانیں بچائی جا سکیں۔

مختصر لنک:

کاپی