سه شنبه 13/می/2025

صحافی حسن اصليح کی شہادت قابض اسرائیلی ریاست کی ایک اور جنگی جرم: حماس

منگل 13-مئی-2025

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت- حماس صہیونی قابض افواج کے ہاتھوں فلسطینی صحافی حسن اصليح کی شہادت کی شدید مذمت کرتی ہے، جنہیں خان یونس کے ناصر اسپتال میں علاج کے دوران براہِ راست نشانہ بنا کر شہید کیا گیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب وہ صحافیوں کے خیمے پر ایک سابقہ بمباری میں زخمی ہوئے تھے۔

یہ سنگین اور دُہری جنگی واردات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور آزادیٔ صحافت پر براہِ راست حملہ ہے، جو صہیونی ریاست کے اخلاقی و انسانی دیوالیہ پن کو ظاہر کرتی ہے۔

حماس اس موقع پر فلسطینی قوم، صحافتی برادری اور دنیا بھر کے حریت پسندوں سے تعزیت پیش کرتی ہے، اور واضح کرتی ہے کہ صحافیوں کو نشانہ بنانا سچ کی آواز کو خاموش نہیں کر سکتا۔ حسن اصليح کی شہادت کے ساتھ غزہ پر جاری جارحیت میں شہید صحافیوں کی تعداد 215 ہو چکی ہے۔

ہم عالمی برادری اور تمام متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر قابض ریاست کے خلاف اقدامات اٹھائیں، اس پر پابندیاں عائد کریں، اور اس کے ساتھ ہر طرح کے تعلقات منقطع کریں، کیونکہ یہ ریاست صحافت کی آزادی اور انسانیت کے لیے خطرہ بن چکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی