جمعه 09/می/2025

رفح میں قابض اسرائیلی فوج پر مجاھدین کے مہلک حملے، دو فوجی جھنم واصل، چھ زخمی

جمعہ 9-مئی-2025

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین

قابض اسرائیلی فوج نے رفح میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں اپنے دو ایلیٹ فوجیوں کے ہلاک ہونے اور چھ کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ریڈیو نے جمعہ کی صبح ان ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کیں، جو جمعرات کو جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح میں پیش آئیں۔

رپورٹ کے مطابق پہلا حملہ اس وقت ہوا جب ایک اسرائیلی انجنیئرنگ یونٹ ایک عمارت میں داخل ہوئی تاکہ وہاں موجود ایک سرنگ کے دہانے کی جانچ کی جا سکے۔ اسی دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے عمارت کو RPG راکٹ سے نشانہ بنایا، جس سے عمارت زمین بوس ہوگئی اور فوجی اس کے ملبے تلے دب گئے۔ اس حملے میں فوجی یشای ایلیا کیم اورباخ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جب کہ دو دیگر زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔

چند گھنٹوں بعد دوسرا مہلک حملہ اُس وقت ہوا جب ایک مشترکہ اسرائیلی فوجی دستہ جس میں "گولانی” ریکی یونٹ اور انجنیئرنگ بٹالین 605 کے اہلکار شامل تھے، ایک نمر بکتر بند گاڑی سے اتر کر ایک ہدف کی طرف پیدل بڑھ رہا تھا۔ اسی دوران فلسطینی مزاحمت نے ایک گائیڈڈ گولہ ان کی طرف داغا جو براہ راست ان پر آ گرا۔

اس حملے میں رینک اول یام فریڈ ہلاک ہو گیا، جب کہ چار دیگر فوجی شدید زخمی ہو گئے، جن میں تین کی حالت نازک اور دو افسران شامل ہیں۔

جمعرات کے روز رفح میں جھڑپیں انتہائی شدید ہو گئیں جب قابض اسرائیل کی زمینی افواج نے غزہ کی گنجان آبادی والے جنوبی علاقے میں پیش قدمی کی کوشش کی۔ فلسطینی مزاحمت نے اس پیش قدمی کے خلاف مؤثر اور منظم کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔

رفح میں یہ جھڑپیں ایسے وقت میں ہو رہی ہیں جب غزہ میں قابض اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری اور زمینی حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں معصوم فلسطینی شہری، جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں، شہید ہو چکے ہیں۔ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے یہ حملے انہی مظالم کا فوری اور فیصلہ کن جواب سمجھے جا رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی