پنج شنبه 08/می/2025

جنین کے قریب فائرنگ، 4 صہیونی آبادکار زخمی

جمعرات 8-مئی-2025

جنین – مرکز اطلاعات فلسطین

بدھ کی شام مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین کے قریب فائرنگ کے ایک واقعے میں 4 صہیونی آبادکار زخمی ہو گئے۔

یہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب آبادکار ایک گاڑی میں سوار تھے۔ حملہ آور نشانہ بنانے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

قابض اسرائیل کی فوج کے ترجمان کے مطابق جنین کے قریب ریحان چیک پوسٹ کے علاقے میں فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئی۔

اسرائیلی امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے موقع پر پہنچ کر 4 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی، جو سب صہیونی آبادکار تھے اور ان پر براہ راست فائرنگ کی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی