پنج شنبه 08/می/2025

رفح اور خانیونس میں القسام کے حملے، 10 صہیونی فوجی ہلاک و زخمی

بدھ 7-مئی-2025

رفح – مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک صہیونی پیادہ دستے کو گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 10 صہیونی فوجی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔ یہ کارروائی “ابواب الجحیم” (دوزخ کے دروازے) کے عنوان سے جاری آپریشنز کا حصہ ہے۔

فوجی بیان میں القسام بریگیڈز نے بتایا کہ ان کے مجاہدین نے رفح کے مشرقی علاقے میں المشروع چوک کے قریب ایک صہیونی دستے کو جس میں 10 فوجی اور دو فوجی کتے شامل تھے پہلے سے تیار شدہ گھات میں لا کر داخل کیا۔ جیسے ہی دشمن کے اہلکار نشانے پر آئے مجاہدین نے کئی بارودی سرنگیں دھماکے سے اڑا دیں، جس سے دشمن کے فوجی موقع پر ہی ہلاک یا زخمی ہو گئے۔

القسام نے مزید بتایا کہ ان کے مجاہدین نے جائے وقوعہ پر اسرائیلی ہیلی کاپٹروں کی لینڈنگ نوٹ کی جو زخمیوں کو اٹھانے کے لیے بھیجے گئے تھے، جبکہ جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں بدھ کے روز القسام بریگیڈز نے ایک اور حملے میں اعلان کیا کہ انہوں نے مشرقی خانیونس کے علاقے الفراحین میں ایک صہیونی فوجی گاڑیوں کے دستے کو پہلے سے نصب بارودی سرنگوں کے ذریعے نشانہ بنایا، جس میں متعدد فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے۔

فوجی بیان میں مزید کہا گیا کہ القسام کے مجاہدین نے دھماکوں کے بعد دشمن پر مارٹر گولے بھی داغے اور ایک تباہ شدہ صہیونی گاڑی کو پیچھے ہٹاتے ہوئے دیکھا، جبکہ ہیلی کاپٹرز ایک بار پھر زخمیوں کی منتقلی کے لیے علاقے میں اترے۔

مختصر لنک:

کاپی