پنج شنبه 08/می/2025

غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری سے 38 شہید، 145 زخمی

بدھ 7-مئی-2025

غزہ – مرکز اطلاعات فلسطین

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں 38 فلسطینی شہید اور 145 افراد زخمی ہوئے۔ شہداء میں 4 ایسے افراد بھی شامل ہیں جن کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں۔

وزارت صحت نے بدھ کے روز جاری بیان میں بتایا کہ 18 مارچ 2025 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 2,545 اور زخمیوں کی تعداد 6,856 ہو چکی ہے۔

بیان میں اس ہولناک حقیقت کی بھی تصدیق کی گئی کہ 7 اکتوبر 2023 ءسے جاری اسرائیلی جنگی حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 52,653 ہو چکی ہے، جب کہ 118,897 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے افسوسناک انکشاف کیا کہ اب بھی کئی فلسطینی شہری ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک نہ ایمبولینس پہنچ پا رہی ہے، نہ شہری دفاع کی ٹیمیں رسائی حاصل کر پا رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی