پنج شنبه 08/می/2025

لبنان میں قابض اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے میں القسام کے کمانڈر خالد احمد الاحمد شہید

بدھ 7-مئی-2025

بیروت – مرکز اطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈزنے اعلان کیا ہے کہ تنظیم کے فیلڈ کمانڈر خالد احمد الاحمد بدھ کی صبح قابض اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کیے گئے ایک قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے۔

کتائب القسام نے اپنے بیان میں کہا کہ”اللہ کی نصرت پر یقین اور باایمان سپاہیوں کی عزت کے ساتھ ہم اپنے عظیم مجاہد، میدانِ جہاد کے جانباز، القسام کمانڈر خالد احمد الاحمد المعروف ابو ابراہیم کی شہادت کا اعلان کرتے ہیں۔ شہید کمانڈر کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے علاقے نحف – ضلع عکا – سے تھا۔”

بیان میں مزید کہا گیا کہ خالد الاحمد نے اپنی جان معرکہ طوفان الاقصیٰ میں دی، جب قابض اسرائیل کے ڈرون نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ان پر قاتلانہ حملہ کیا۔

القسام نے بتایا کہ الاحمد کی جدوجہد اور دشمن صیہونی ریاست کے خلاف ان کے اقدامات جدوجہدِ مزاحمت کی تاریخ کا روشن باب ہیں۔ وہ اپنے دیگر شہید ساتھیوں کے قافلے میں شامل ہو کر اللہ کے حضور پہنچے۔ یہ معرکہ طوفان الاقصیٰ فلسطینی عوام اور اہلِ غزہ کے دفاع کے لیے جاری ہے۔

القسام بریگیڈزنے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ، اپنے عوام اور امت کے ساتھ کیے گئے وعدے پر قائم ہیں۔ مزاحمت و جہاد کا وہی پاک راستہ اپنائے رکھیں گے جسے شہداء نے اپنے خون سے سینچا، یہاں تک کہ فلسطینی قوم کی آزادی اور واپسی کا خواب حقیقت بن جائے۔

لبنان کی قومی خبر ایجنسی کے مطابق بدھ کی صبح قابض اسرائیل کے ایک دشمن ڈرون نے صیدا شہر میں جامع امام علی کے قریب واقع ’الفیلات‘ علاقے میں ایک کار (رابِڈ) کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک شہادت واقع ہوئی۔

قابض اسرائیل وقتاً فوقتاً لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، جس میں وہ بمباری اور ٹارگٹ کلنگ جیسی کارروائیاں انجام دے رہا ہے۔

قابض اسرائیل نے 8 اکتوبر 2023 کو لبنان پر حملے کا آغاز کیا، جو بعد ازاں 23 ستمبر 2024 کو ایک وسیع جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ اس جنگ میں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں، تقریباً 17 ہزار زخمی ہوئے، جبکہ لگ بھگ 14 لاکھ افراد اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی