چهارشنبه 07/می/2025

غزہ میں ایک اور سکول پر اسرائیلی بمباری، 10 فلسطینی شہید، 50 سے زائد زخمی

بدھ 7-مئی-2025

غزہ ۔ مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیل نے غزہ کے وسطی علاقے میں انسانی المیے کو مزید سنگین بناتے ہوئے منگل کی شام البریج کیمپ میں قائم ابو ہمیسہ سکول کو بمباری کا نشانہ بنایا، جہاں بے گھر فلسطینی پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس سفاک حملے میں کم از کم 10 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے، جب کہ کئی افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل دن کے ابتدائی حصے میں بھی اسی سکول اور اس کے احاطے پر کی گئی بمباری میں 22 فلسطینی شہید ہوئے تھے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں ۔ شہید ہونے والوں میں معصوم بچی مسک عبد اللہ، صہیب السید، احمد نادر جبر، نداء ابو جبّارہ، محمد رمضان، جهاد عیسی، ہناء خالدی، میرال ہانی، عادل فاید، وائل سلامہ، محمد ابراہیم، علی النمروطی اور آدم النمروطی شامل ہیں۔

طبی ذرائع کے مطابق شہداء اور زخمیوں کو ہسپتالِ شہداء الاقصیٰ اور ہسپتالِ العودة منتقل کیا گیا، جہاں کا منظر دل دہلا دینے والا تھا۔ ہسپتال کے بستروں پر جگہ کم پڑ گئی جبکہ طبی عملہ شدید دباؤ میں کام کر رہا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض اسرائیل نے پہلے مسجد الرحمن کے قریب علاقے کو خالی کرنے کے لیے مقامی رہائشی کو فون کیا، لیکن اسی کے فوراً بعد ابو ہمیسہ اسکول پر بمباری کر دی گئی، جو مسجد کے قریب واقع ہے۔

یہ مجزره ایسے وقت میں پیش آئی جب قابض اسرائیل 578 ویں روز بھی غزہ میں اپنی نسل کشی اور قحط کی مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ قابض افواج نہ صرف پناہ گزینوں کو نشانہ بنا رہی ہیں بلکہ غزہ پر مکمل ناکہ بندی کرتے ہوئے دو ماہ سے زائد عرصے سے ادویات، خوراک اور امدادی سامان کی ترسیل بھی روک رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی