چهارشنبه 07/می/2025

بريج کیمپ میں اسرائیلی بمباری مجرمانہ نسل کشی ہے:حماس

بدھ 7-مئی-2025

غزہ: مرکزاطلاعات فلسطین

قابض اسرائیل نے ایک اور ہولناک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے وسطی غزہ کے البریج کیمپ میں قائم ابو ہمیصہ سکول کو بمباری کا نشانہ بنایا، جس میں 18 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب اسلامی تحریک مزاحمت’ حماس‘ نے اس بہیمانہ کارروائی کو جنگی جرم اور قابض اسرائیل کے سیاہ ریکارڈ کا نیا باب قرار دیا ہے۔

حماس نےاپنےایک پریس بیان میں کہا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے ایک ایسی درسگاہ پر حملہ کیا جو بے گھر افراد کی پناہ گاہ بنی ہوئی تھی۔ شہداء میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے، جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ایسے حالات میں، جب بے گھر شہری انتہائی کٹھن انسانی حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، ان کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنانا اس بات کی واضح علامت ہے کہ قابض اسرائیل اجتماعی قتلِ عام کے منظم منصوبے پر عمل کر رہا ہے اور فلسطینیوں کی نسل کشی اس کے جنگی ایجنڈے کا حصہ بن چکی ہے۔

حماس نے اس خونریز واقعے کو ایک ایسا دل دہلا دینے والا منظر قرار دیا جو اسرائیلی درندگی، سفاکیت اور فلسطینیوں کو جھکانے کی مذموم کوششوں کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔

حماس نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور تمام ذمے دار اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں، فوری اور مؤثر اقدامات کریں، اس وحشیانہ جنگ کو روکا جائے، غزہ کے محصور عوام کے لیے دوائیں اور خوراک پہنچانے کے لیے بارڈر کھولے جائیں اور جو زندگی اب بھی باقی ہے، اسے بچایا جائے۔

مختصر لنک:

کاپی