یکشنبه 04/می/2025

حماس کا قابض صہیونی ریاست پر کاری ضربیں لگانے پر یمن کی مزاحمت کو خراج تحسین پیش

اتوار 4-مئی-2025

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے یمن کی جانب سے اسرائیلی ریاست پر کی جانے والی "مبارک ضربوں” کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں نے فلسطینی قوم سے یمنی عزم و وفاداری کا ایک بار پھر بھرپور ثبوت دے دیا ہے۔

اتوار کے روز جاری کردہ ایک پریس بیان میں حماس نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج کی جانب سے تل ابیب کے قلب میں واقع بین گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ اس امر کی واضح علامت ہے کہ یمنی قوم مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے خود کتنے ہی ظالمانہ امریکی و صہیونی حملوں کی زد میں کیوں نہ ہو۔

حماس نے یمن کے عوام اور قیادت کو ان کی جرأت، اصالت اور ثابت قدمی پر سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل فلسطینی عوام کی مدد و نصرت کے راستے پر گامزن ہیں خاص طور پر اس وقت جب غزہ میں فلسطینیوں کو نسل کشی کا سامنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم یمن کے ساتھ یکجہتی کا مکمل اظہار کرتے ہیں اور صہیونی و امریکی جارحیت کے خلاف اس کی ثابت قدمی کو سراہتے ہیں۔

حماس نے عرب و اسلامی دنیا کے تمام طبقات کو دعوت دی کہ وہ فلسطینی کاز کے دفاع میں اپنی تاریخی ذمہ داریاں نبھائیں، غزہ میں جاری نسل کشی اور اجتماعی بھوک کے خلاف کھڑے ہوں ۔ مقدساتِ امت کے دفاع کے معرکے میں شامل ہو کر قابض صہیونی منصوبوں کو روکیں جو پورے خطے پر غلبے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے بھی یمن کو "فلسطین کا سچا ہم نوا” قرار دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ یمن دنیا کی جدید ترین دفاعی ٹیکنالوجی کو چکمہ دے کر صہیونی ریاست کے دل پر کاری ضربیں لگا رہا ہے۔

ان حملوں کے دوران قابض اسرائیلی ریاست کی فضائی دفاعی ٹیکنالوجی، جن میں امریکی تھاڈ اور اسرائیلی حیٹز سسٹمز شامل ہیں یمن سے داغے گئے ایک ہائپرسونک میزائل کو روکنے میں مکمل ناکام رہیں۔ یہ میزائل براہ راست بین گوریون ایئرپورٹ پر جا گرا اور اس کے نتیجے میں لاکھوں اسرائیلی پناہ گاہوں میں جا چھپے۔

مختصر لنک:

کاپی